وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا غازی میں پبلک ڈے کل ہو گا

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:14

وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا غازی میں پبلک ڈے کل ہو ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان کا تحصیل غازی میں پبلک ڈے کل جمعرات کو ہو گا، عمر ایوب خان پبلک ڈے پر عوامی مسائل سننے کے بعد ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر (آج) جمعرات کو تحصیل غازی میں عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے پبلک ڈے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوامی مسائل سننے سمیت ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ عوام الناس سے اپنے مسائل کے حل کیلئے پبلک ڈے کے موقع پر آنے کی درخواست کی گئی ہے۔