Live Updates

حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے پولیس کا استعمال کررہی ہے

پنجاب پولیس تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم کا کردار ادا کررہی ہے‘عظمی بخاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:52

حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے پولیس کا استعمال کررہی ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن)کی رہنما عظمی بخاری نے حمزہ شہباز کی پیشی پر پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے پولیس کا استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں ایس پی نے بھی میڈیا سے بات کرنے سے روکا،صحافیوں پر پولیس کاتشددمیڈیا کو پیغام دینے کے مترادف ہے۔پنجاب پولیس تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم کا کردار ادا کررہی ہے۔مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ہر پیشی پر پنجاب پولیس کے اہلکارلیگی خواتین ارکان سے بدتمیزی کرتے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات