ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جہلم کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دے دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 اکتوبر 2019 18:53

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جہلم کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جہلم کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس تفصیلات کے مطابق آج جہلم کے صحافی اور کیمرہ مین اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں گئے جس کا ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش کو علم ہواتو انہوں نے ایڈمن افسر کو حکم دیا کہ سیکیورٹی کے عملہ کو وارڈ میں بھجوایا جائے وہ صحافیوں کو لے کر میرے آفس آئیں جس پر صحافیوں کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ انہہیں روکنے کی کوشش کی اس ضمن میں جب ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہرکام کرنے کے لئے ایک ضابطہ اخلاق ہوتا ہے جس پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر صحافیوں کو کوریج کرنی ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں وہ میرے پاس آ جاتے تو میں خود ان کے ساتھ اے ایم ایس ،ڈی ایم ایس ،اور ایڈمن آفیسر کو بھجواتا اور وہ عزت سے کوریج کرتے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اس واقعہ کی انکوائری کے لئے اے ڈی سی جی سید نذارت علی کو مقرر کیا ہے جو معاملہ کی تحقیقات کرکے ڈپٹی کمشنر کو بھجوائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :