بزنس کمیونٹی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آر پی اوگوجرانوالہ
بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22
(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر نائب صدر عرفان سہیل،نائب صدرمحمد اصغربٹ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدورنواز احمد باجوہ،رانا شہزاد حفیظ،ضیاء اللہ عرفانی،ملک امین ناز ،بابوامتیاز حسین کے علاوہ ڈاکٹر معین مسعودسی پی او ،محمد آصف صدیق CTOگوجرانوالہ سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقع پر CPO گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہترحکمت عملی اور ٹھوس اقدامات کی بدولت گوجرانوالہ شہر میں وارداتوں میں کمی لائی گئی ہے۔شہریوں کے ساتھ تھانوں میں بدسلوکی کوہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ تھانوں میں تعینات SHO صاحبان کی از سر نو ں تربیت کی جا رہی ہے تاکہ شکایت کا ازالہ کم کیا جائے ۔ چیکوں کے لین دین کا پرچہ فوری نہیں دیا جائے گا بلکہ چیمبر کو اعتماد میں لیکر اور پوری تحقیق کے بعد قصور وار پر پرچہ دیا جائے گا۔ انہوںنے CPLCحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ہماری ورکنگ جاری ہے اس پر کام کر کے اس کمیٹی کو دوبارہ فعال کر کے بزنس کمیونٹی کے لین دین کے معاملات پرچوں کی بجائے افہام تفہیم کے ساتھ نمٹائیں گے ۔ٹریفک کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ ٹریفک کی آگاہی کیلئے مختلف سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی میں ورکشاپس اور سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی دور سے ہی بچوںکو ٹریفک کے بارے میں آگاہی دے دی جائے گا۔قبل ازیں صدر چیمبر یثdمیاں عمرسلیم نے معزز مہمانوں کے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ۔دوران میٹنگ مختلف شکایات ابھی سنی گئیں جن ازالہ کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.