ایف آئی اے نے ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں او رپولیس کے درمیان تصادم کی تحقیقات شروع کردیں

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:56

ایف آئی اے نے ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں او رپولیس کے درمیان تصادم کی تحقیقات ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) ایف آئی اے نے ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں او رپولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز ایل آر ایچ کا بھی دورہ کیا ایل آر ایچ میں لگائے جانے والے خفیہ کیمروں کی ریکارڈ نگ بھی حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں مریضوںکوشدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے جی ٹی روڈ پر ہنگامہ آرائی کے باعث بھی شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز پشاور پہنچی اورمحکمہ صحت کے انتظامی امور کے بعض افسران کے بیانات بھی قلمبند کئے تاہم ایف آئی اے ذرائع اور محکمہ صحت نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ہونے والے تصادم کے بارے میں تحقیقات کے احکامات جاری کئے تھے صوبے میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بیسویں روز بھی جاری رہی تاہم ہڑتال دم توڑ گئی ہیں زخمی ہونے والے اور رگرفتار ہونے والے ڈاکٹروں کے بیانات بھی قلمبند کرینگے جس کے بعد رپورٹ پندرہ دن کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرینگے