مکہ کے نزدیک خوفناک بس حادثے میں 35عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے، 4زخمی

حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی سڑک پر بس اور کار کے تصادم سے پیش آیا، سڑک پہ دور تک بس کے جلتے ہوئے ٹکڑے بکھر گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 09:23

مکہ کے نزدیک خوفناک بس حادثے میں 35عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے، 4زخمی
مکہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر2019ء) مکہ کے نزدیک خوفناک بس حادثے میں 35عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی سڑک پر بس اور کار کے تصادم سے پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں سڑک پہ دور تک بس کے جلتے ہوئے ٹکڑے بکھر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خوفناک حادثے میں 35عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 4زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب صحافی احمد جحاف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس اور کار کے ٹکڑے دور تک سڑک پہ بکھرے جل رہے ہیں۔
 
 
 سعودی عرب کے صوبہ مدینہ کی پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ شب 7بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں بس مکمل طور پہ جل کے خاکستر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق اس بس میں ایشیا اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے حجاج سوار تھے تاہم یہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ انکا تعلق کس کس ملک سے تھا۔ سکیورٹی ادارے نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابھی تک حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔