ایریکسن کے سہ ماہی آمدنی میں 2.7 بلین کرائون کا اضافہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:05

سٹاک ہومز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ٹیلی کام آلات بنانے والی سویڈش کمپنی ایریکسن کے سہ ماہی آمدنی میں 2.7 بلین کرائون کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایریکسن سے جاری بیان کے مطابق مارکیٹ میں فن لینڈ کے نوکیا اور چین کے ہواوے سے مسابقت پیش ہونے کے باوجود سال کی تیسری سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں ان کی آمدنی میں 2.7 بلین کرائون اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی تھرڈ کوارٹر آپریٹنگ ارننگ 6.5 بلین کرائون (664.74 ملین ڈالر) رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 3.8 بلین کرائون پر تھی۔

متعلقہ عنوان :