رواں ماہ آٹا 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

آٹے کی ایکس ملز قیمت 45 روپے سے بڑھ کر 49 روپے فی کلو ہوگئی ،عوام آٹے کی قیمت پر یومیہ 8 کروڑ اضافی ادا کر رہی ہے۔ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین خالد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:05

رواں ماہ آٹا 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2019ء) رواں ماہ آٹا 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے،آٹے کی ایکس ملز قیمت 45 روپے سے بڑھ کر 49 روپے فی کلو ہوگئی ،عوام آٹے کی قیمت پر یومیہ 8کروڑ اضافی ادا کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین خالد مسعود کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت رواں ماہ ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

آٹے کی ایکس ملز قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد آٹے کی ایکس ملز قیمت 45 روپے سے بڑھ کر 49 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام آٹے کی قیمت پر یومیہ 8کروڑ اضافی ادا کر رہی ہے۔ واضح رہے سندھ بھر میں 100 کلو گندم کی بوری پر 1100 روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ گندم کے نرخ میں اضافے کے بعد آٹا کی فی کلو قیمت بھی بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

ہول سیل میں 54 سے 56 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اکتوبر کا نصف ماہ گزرنے کے باوجود گندم کی فروخت کی قیمت کا اعلان نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کے حوصلے مسلسل بلند ہوتے جارہے ہیں۔ اس ضمن آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر حاجی حفیظ خانزادہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن حکومت اور ذمہ دار اداروں کو اس صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتی آرہی ہے مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔

مزید برآں وزیر پنجاب صنعت و تجارت کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں پرائس کنٹرول میکانزم، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں آٹا، چینی، گھی سمیت 18اشیائے ضروریہ کی خصوصی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :