محکمہ ٹرانسپورٹ کا انگریز دور کی مشہور زمانہ-’’ٹرام‘‘کو لاہور میں شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور چیک رپبلک و چین کے اشتراک پر مبنی کنسورشیم کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط -منصوبے کے پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر 30سے 35 کلو میٹر طویل ٹریک پر ٹرام چلائی جائے گی مختلف ممالک نے صوبہ پنجاب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہی:وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی
جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:35
(جاری ہے)
تقریب میں چیک رپبلک کے ان کون گروپ کے نمائندہ جوزف ہوژک(Jospeh Husek)اور چینی کمپنی سی آر ایس سی انٹرنیشنل کے ژانگ ژائو فینگ(Zhang Xiao Feng)نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرام سروس کے اجراء سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے اور کینال روڈ پر ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرام سروس سے لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کو درپیش ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ فلاحی ریاست کے خواب کی تکمیل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر نے بتایاکہ عوام کو معیاری اورماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ماڈلز سے استفادہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے بتایا کہ ٹرام سروس شروع کرنے والی کمپنیاں سویت یونین اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جدید ٹرام سسٹم متعارف کروا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک نے صوبہ پنجاب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ تقریب میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ پلاننگ یونٹ ڈاکٹر وسیم اور چیف ایگزیکٹو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی مریم خاور سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.