تبو اور فرح خان کی دوستی کے 30 سال مکمل ہو گئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:33

تبو اور فرح خان کی دوستی کے 30 سال مکمل ہو گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) بالی وڈ سٹارز تبو اور فرح خان کی دوستی کو کئی دہائیاں گزر چکی ہیں اور دونوں آج بھی شوبز کی دنیا پر راج کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فرح خان ان دنوں ایک ٹی وی شو کی تیاری کر رہی ہیں جس میں وہ فلمی ستاروں کے جنرل نالج کا تحریری اور زبانی امتحان لیتی دکھائی دیں گی، جبکہ تبو کی اجے دیوگن کے ساتھ بنائی گئی فلم ’دے دے پیار دے‘ شاید آپ دیکھ چکے ہوں گے۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر دونوں سٹارز کی کچھ تصویریں گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ پرانی فلموں کے سینز کو دوبارہ دہرا کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔فرح خان ان دنوں 1982 میں بنائی گئی فلم ’ستے پہ ستہ‘ کو امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر دوبارہ بنا رہی ہیں اور رپورٹس کے مطابق اس کا باقاعدہ اعلان دیوالی پر کیا جائے گا۔