الیکشن کمیشن کے آفیسرز کا آٹھ ہفتے کا الیکٹوریل مینجمنٹ کورس کے 8 ویں بیچ کا تربیتی پروگرام اختتام پذیر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:38

الیکشن کمیشن کے آفیسرز کا آٹھ ہفتے کا الیکٹوریل مینجمنٹ کورس کے 8 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آفیسرز کی آٹھ ہفتے کا الیکٹوریل مینجمنٹ کورس کے 8 ویں بیچ کا تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں 29 افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تربیتی پروگرام میں ہر صوبے سے سات افسران جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ سے ایک افسر نے شرکت کی۔

کورس کے دوران افسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انتخابی معاملات الیکشن ایکٹ 2017ء اور الیکشن رولز 2017ء کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔ اس سے پہلے سات بیچ تربیت حاصل کر چکے ہیں جس میں 191 افسران نے تربیت حاصل کی۔ آٹھویں بیچ کی تکمیل سے تربیت یافتہ افسران کی تعداد 221 ہو گئی ہے۔