رحیم یار خان، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:42

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی منعقدہ ہوئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) رحیم یار خان ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کی جبکہ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی چوہدری محمد اکبر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں خالد مسعود، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ اشفاق احمد،ڈاکٹر ماجد خان، ڈاکٹر الیاس احمد، ممبران امن کمیٹی ریاض احمد نوری، بابر زمان سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین، سو ل سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلاء، ڈاکٹر ز ، طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔