رحیم یارخان،ٹوکہ مشین کی زد میں آکر 7سالہ بچی جاں بحق، 3شدید زخمی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:03

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ٹوکہ مشین کی زد میں آکر 7سالہ بچی جاں بحق جبکہ3شدید زخمی ہونے والے کمسن بچوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا زرائع کے مطابق بہودی پور ماچھیاں کی رہائشی 7سالہ مہناز جوکہ ٹوکہ مشین کے نزدیک کھیل رہی تھی کہ اچانک زد میں آکر بازو کٹ جانے کے باعث شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ورثائ نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 7سالہ مہناز جانبر نہ ہوپائی اور خون زیادہ بہہ جانے کے نتیجہ میں دم توڑگئی، اسی طرح مزید3کمسن بچے جن میں چک112پی کارہائشی3سالہ سنتوش، میانوالی قریشیاں کارہائشی4سالہ شان اور چک24پی کی رہائشی3سالہ ریحہ بھی ٹوکہ مشین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :