فیصد امریکی شہری ٹرمپ کی برطرفی کے حق میں، 46 فیصد مخالف

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 09:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) امریکا میں تازہ ترین سروے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر امریکی شہری ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ہیںہیل نیوز ویب کے مطابق گیلپ نے اپنے تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی52 فیصد شہری ٹرمپ کے مواخذے اور عہدہ صدارت سے انہیں برطرف کردئے جانے کے حق میں ہیں ۔

(جاری ہے)

رائے عامہ کے اس تازہ ترین جائز ے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اب ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی حمایت میں7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اس سروے میں 46 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے برطرف نہیں ہونا چاہئے ۔ڈیموکریٹس کے اندر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی بہت زیادہ حمایت دیکھنے کو مل رہی ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ریپبلیکن اسپیکر نے ریپبلیکن ارکان سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ممنکہ مواخذے کے لئے متحد ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :