شہریار آفریدی نے سابق صوبائی وزیر رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ کو ڈرگ لارڈ قرار دیدیا
رانا ثناء کیخلاف ثبوت موجود ہیں ، گواہوں کی جان کو خطرات لاحق ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقدمے کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کریں ،راناثنا اللہ کی ذرائع آمدنی کا کچھ پتہ نہیں، اربوں روپے کہاں سے آئی اے این ایف جیسے ادارے کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ملز م کا ٹرائل نہیں ہورہاہے ،آئین کے مطابق وردی پہننے والی فورس کو پارلیمنٹ میں بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، وزیر مملکت کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اے این ایف نے رانا ثنا کو 15 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کیا، رانا ثنا اللہ کے خلاف ثبوت اور گواہ موجود ہیں، دفعہ 342 کے تحت ملزمان کے بیانات قلمبند کیے گئے،اے این ایف اور دیگر ادارے ملزموں کو سزا نہیں دے سکتے، ان کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کر دئیے۔
انہوںنے کہاکہ راناثنا اللہ کی ذرائع آمدنی کا کچھ پتہ نہیں، انہوں نے تو اپنے اثاثوں کو بھی کلیئر نہیں کرایا، رانا ثنااللہ کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے سیاسی ڈرگ ڈیلر پر اے این ایف نے ہاتھ ڈالا ہے ، اے این ایف جیسے ادارے کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، اے این ایف کا ٹرائل ہورہا ہے لیکن ملزم کا نہیں ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ روزانہ کی بنیادوں پر ان کیسز کی سماعت ہونی چاہیے، چالان پیش ہوتے ہی ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے لیکن یہ ملک کا پہلا ٹرائل ہو گا جس میں ایک بھی گواہ کو طلب نہیں کیا گیا، آئین کے مطابق وردی پہننے والی فورس کو پارلیمنٹ میں بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، رانا ثنااللہ اے این ایف حکام کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمارے گواہان کی زندگیوں کی خطرات ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا کیس ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، وہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گواہان کے تحفظ کیلئے کیس کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا جائے یا ٹرائل جیل میں کیا جائے، چیف جسٹس عدالت کو آرڈر کریں کہ استغاثہ کو ثبوت پیش کرنے کی اجازت دیں، رانا ثنااللہ کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے، اے این ایف اہل کاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، آئی جی پنجاب فوری طور پر گواہان کو تحفظ فراہم کریں۔پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت شہریار آفریدی نے رانا ثناء اللہ کا مبینہ آڈیو پیغام بھی چلایا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کھلے عام اے این ایف کو نشانہ بنا رہے ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں کو کھلے عام دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
-
پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب
-
ویوو Y100 سمارٹ فون 80W FlashCharge اور Color Changing Design کے ساتھ پاکستان میں دستیاب
-
مشکلات سے بچنے کے لیے ڈائری لکھیں
-
9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کیلئے تیار ہیں، اگر بنانا ہے تو معاملے کی تہہ تک جائیں، ترجمان پاک فوج
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، پنشن اصلاحات پر تجاویز طلب کی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
-
9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی، میجر جنرل احمد شریف چوہدری
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں کی وفات پر تعزیت
-
ٹیکس اصلاحات وقت کی ضرورت، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.