داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات شایان شان طریقے سے جاری
اولیائے کرام نے اسلامی تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے تابع، تصوف کو شریعت کانگہبان بنا کر پیش کیا صوبائی وزیر اوقاف پیرسید سعید الحسن کا محفل سماع سے خطاب
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان اولیائے کرام کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا کر ان پر عمل پیرا ہوں، صوفیائے کرام امن کے علمبر دار اور انسان دوستی کے امین ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بزرگان دین کی تعلیمات کو اپنا کر ہم دوبارہ دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند کر سکتے ہیں۔
پر امن بقائے باہمی کے قیام اور روادارانہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کی ترویج وقت کی اہم ضرورت اور خدمات مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔بعد ازاںصوبائی وزیر اوقاف نے سیکورٹی و دیگر انتظامات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے مانیٹرنگ روم کا بھی دورہ کیااور گرد و جوار میں لگے کیمروں کے ذریعے تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس کے علاوہ لنگر خا نوں اور پکوان گاہوں کی بھی چیکنگ کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کا976 واں سالانہ عرس جاری ہے ،سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے پولیس اہلکار،قومی رضاکار اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے لیے قرب و جوار میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایاگیا ہے جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظام عمل میں لایا گیا ہے دودھ کی سبیل کے پوائنٹس پر بھی بڑے نظم و ضبط کے ساتھ زائرین کو لنگر فراہم کیا جا رہا ہے، زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جارہا ہے اور انھیںکسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لیے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے، تمام محکمہ جات اپنے اپنے فرائض احسن طریقہ سے ادا کر رہے ۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
ًگندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ،طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میںآ پریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.