گنے کی فصل کو کپاس پر ترجیح دیناملکی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے، ملک ٹیکسٹائل کی صنعت کی آمدنی میں کمی کا متحمل نہیں ہو سکتاڈاکٹرمرتضی مغل
شوگر مافیا منافع کے لئے معیشت کی قبر کھودنے میں مصروف ہے،آڑھتی ٹیکسٹائل کے شعبہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، صدر پاکستان اکانومی واچ
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:02
(جاری ہے)
یہ جانتے ہوئے کہ ٹیکسٹائل ملیں ایک کروڑ افراد کو روزگار اورساٹھ فیصد برامدات کے زریعے سوا تیرہ ارب ڈالر تک زرمبادلہ کماتی ہیںجس سے ملک چلتا ہے چینی کے لاڈلے شعبہ کی ترقی کے لئے کپاس کے اہم شعبہ کو کمزور کیا جا رہا ہے ۔
کبھی بھارت سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ملک امسال ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کی کپاس درامد پر مجبور ہے کیونکہ اسکی فی ایکڑ پیداوار اور زیر کاشت رقبہ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔گزشتہ چند سال میں کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں 29 فیصد کمی آئی ہے کیونکہ کپاس کے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کے طرف دھکیلا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ نو سال میں گنے کے زیر کاشت رقبہ میں پینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے بعض دیگر فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔گنے کی پیداوار بڑھنانا عوام پر بوجھ ہے جبکہ اگر کپاس کی پیداوار بڑھائی جائے تو ملک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی صنعت روزگار اور زرمبادلہ میں اضافہ کا سبب بنے گی۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ چینی کی درامد پر بھی چالیس فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ورنہ عوام کو یہ نصف قیمت میں دستیاب ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آڑھتیوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جو کاشتکاروںسے کپاس کوڑیوں کے مول لے کر ملوں کو سونے کے بھائو بیچ رہے ہیں جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ اور برامدات مشکل ہو جاتی ہیں جبکہ ملک کسی بھی صورت میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی آمدنی میں کمی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔مزید زراعت کی خبریں
-
آم کے باغبانوں کو ڈائی بیک یا غذائی عناصر کی کمی کاشکار پودوں کو فوری ضروری کھادیں ڈالنے کی ہدایت
-
ملک میں یوریااور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
-
پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے،ٹماٹرکومحفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زرا
-
کماد کے کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.