دھرنے کی آڑ میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو قانون کے مطابق ہی کارروائی بھی ہوگی،
وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے منڈیوں تک سامان کی ترسیل کیلئے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی سخت نوٹس لیا ہے، وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تجاویز طلب کیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی بد انتظامی کا شکار ہو رہے ہیں،سندھ حکومت نے مقررہ وقت میں گندم کی خریداری نہیں کی، مقررہ وقت میں گندم نہ خریدنے کی وجہ سے سندھ میں آٹے کی قیمت بڑھی، وزیراعظم نے ای سی سی کو مؤثر اور جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں کمی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی گئیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے منڈیوں تک سامان کی ترسیل کیلئے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اوقاف اراضی کے حوالے سے وفاق اور صوبے ملکر لائحہ عمل تیار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی آڑ میں انتشار کی کوئی اجازت نہیں دے گا ،اگر قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا گیا تو قانون کے مطابق ہی کاروائی بھی ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.