سائبیریا،ڈیم ٹوٹ گیا، سونے کی کان میں 13 مزدور ہلاک، کئی مزدور لاپتہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:34

سائبیریا،ڈیم ٹوٹ گیا، سونے کی کان میں 13 مزدور ہلاک، کئی مزدور لاپتہ
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں ڈیم ٹوٹنے سے سونے کی کان میں کام کرنے والے 13 کان کن ہلاک ہو گئے، واقعے میں کئی مزدور لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ سائبیرین شہر کراسنو یارسک سے 160 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ۔واقعہ میں 13 کان کن ہلاک اور 14 زخمی ہوئے جبکہ ایک درجن سے زائد کان کن ابھی تک لاپتہ ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ تیز بارشیں، مذکورہ ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ بنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :