ہپا ٹائیٹس بی،سی اور ایڈز جان لیوا بیماریاں ہیں تاہم اس کا علاج ممکن ہے ، ڈاکٹر عبدالمنان لاکئی

عوام کو موذی امراض سے بچاو کے لیے نصیرآباد میں دس روزہ تشخیص مہم جاری رہے گی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:16

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا ہے کہ ہپا ٹائیٹس بی،سی اور ایڈز جان لیوا بیماریاں ہیں لیکن اس کا علاج ممکن ہے عوام ان موذی امراض سے بچاو کے لیے نصیرآباد میں دس روزہ تشخیص مہم جاری رہے گی یہ تشخیص مہم 21اکتوبر تا31 اکتوبر تک جاری رہے گی سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی،RHCمنجھو شوری،RHCچھتر،RHCمیر واہ اور BHUمیر حسن میں سنٹر قائم کردئیے گئے ہیںعوام ان سنٹرز میں جاکر ہپاٹائیٹس بی سی اور ایڈزکے مفت تشخیص کرائیںان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتیء ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا کہ صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت محکمہ صحت حکومت بلو چستان کی جانب سے نصیر آباد میں ہپاٹائیٹس بی،سی اور ایڈز سے بچائو کے حوالے سے مہم شروع کی جا رہی ہے اس سلسلے میں فوکل پرسن ڈاکٹر منظور احمد ابڑو کی زیر نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ والدین کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیئے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل کر وائیں ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا کہ محکمہ صحت نصیر آباد عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کمیٹی کو چائیے کہ وہ محکمہ صحت کے قائم سنٹرز میں جاکر اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :