پاکستان کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے وسیم خان کی شاندار بائولنگ کی بدولت چین کو نو وکٹوں سے شکست دیدی
محمد وسیم خان نے اپنے تین اوور زمیں نو رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں ، کوئی بھی چینی کھلاڑی وسیم خان کی تباہ بائولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکا پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 4.4اورز میں حاصل کرلیا ،پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19ٹیموں کے درمیان میچ ( آج ) کھیلا جائیگا
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:16
(جاری ہے)
چین کے اوپنر بلے باز سوشنگ ٹیان واحد کھلاڑی تھے جنہوںنے اٹھارہ رنز بنائے جن میں دو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔دوسرے چینی کھلاڑی پاکستانی بائولر زکے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور مجموعہ میں کوئی خاص اضافہ بھی نہ کر سکے۔
لیانگ ڑی ایک چوکے کی مدد سے پانچ رنز ،وجے ای پانچ ، ڑویو چی تین رنز بنا سکے۔پاکستانی بائولرز نے پوری چینی ٹیم کو چالیس رنز پر پویلین واپس بھیج دیا جن میں ایکسٹرا سات رنز بھی شامل تھے۔پاکستانی سپن بائولر عامر نے پندرہ رنز کے عوض دووکٹ جبکہ زمان خان کوئی رن دیئے بغیر دو وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب رہے۔چینی ہدف کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 4.4اورز میں حاصل کرلیا۔پاکستانی کھلاڑی جہانزیب بارہ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تاہم سمیر اور صائم ایوب بالترتیب نو اور بار ہ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کے خلاف چین کے شی وانگ دو رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب رہے۔ایک دوسرے میچ میں افغانستان نے چین کو دس وکٹ سے شکست دیدی۔افغان بائولر نوید نے دس رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کئے چین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو نقصان دہ ثابت ہوا۔چین نے 9.2اورز میں افغانستان کو 63رنز کا ہدف دیا چین کے شی وانگ نے 16اور ڑو ای نے چودہ رنز بنائے۔اس کے علاوہ کوئی بھی چینی کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہ ہو سکا۔افغانستان نے مطلوبہ ہداف صرف چھ اووزز میں حاصل کرلیا عطائ محمد نے 41رنز کے ساتھ ناٹ ا?ئو ٹ رہے ، عطائ محمد کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔اس سے قبل کرکٹ میچوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ میں ایشیائی شعبے کے فرسٹ سیکرٹری ڑانگ ڑی ڑونگ نے خطاب کرتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کا انڈر 19کرکٹ سیریز میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کوششوں سے تینوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو فروغ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ اس ٹور نا منٹ کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپورٹس کے شعبے میں تعاون چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کیلئے بھی نیک شگون ہے۔دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19ٹیموں کے درمیان میچ اتوار کوکھیلا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.