شہرام خان ترکئی نے صوابی میں ریسکیو 1122 سروس کا افتتاح کر دیا
ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی ریسکیو سروس کا جلد اجراء کریں گے۔ وزیر بلدیات
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:44
(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا کہ یہ سروس صوابی خصوصاً تحصیل رزڑ کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے اور اس سے تقریباً 5 لاکھ سے زائد آبادی کو ایمرجنسی صورتحال میں ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ رزڑ میں ایمرجنسی ادارے کی عمارت 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گی جبکہ ایمرجنسی ساز وسامان اور اہلکاروں کی بھرتی اور ٹریننگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ تحصیل رزڑ کے علاوہ ٹوپی، صوابی اور دیگر تحصیلوں میں بھی ریسکیو 1122 سروس فراہم کی جائے گی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ مسئلہ بات چیت سے حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔ دھرنا کسی مسئلہ کا حل نہیں کیونکہ بالآخر سب نے میز پر ہی آنا ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں کہا کہ یہ ہڑتال کسی طور جائز نہیں ہے۔ حکومت ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ہم عوامی مفاد میں اس پر قائم رہیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں ہڑتال چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.