لاہور ائیر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے نشہ آور کیمیکل سمیت لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے نشہ آور کیمیکل سمیت لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں، 195کلو کیٹا مائن دودھ کے ڈبوں میں جبکہ نشہ آور ادویات کی مد میں سمگل کی جانے والی 500000گولیاں بیگ میں چھپائی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی مد میں 14000ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔کسٹم ائیر پورٹ ٹریفک نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔کسٹم حکام کے مطابق تھائی ائیر کی بنکاک جانے والی پرواز 346سے مسافروں کو اف لوڈ کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا۔