Live Updates

لئی ایکسپریس وے منصوبہ راولپنڈی شہر کی تاریخ بدلے گا۔وزیراعظم کے وژن کے مطابق تین نئے گرلز کالجز بنائیں جائیں گے،اراضی ملنے پر آئی ٹی یونیورسٹی کا منصوبہ شروع کریں گے،غازی بروتھا ڈیم کی تکمیل سے روزانہ سوملین گیلن پانی مل سکے گا،پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کی ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) وزارت انسدادمنشیات کے پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشدشفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں ترقیاتی کاموں کے لیے میونسپل کارپوریشن سے پچاس کروڑ روپے کی منظوری کروائی،دو سو بستروں پر مشتمل زچہ پچہ ہسپتال سواپانچ ارب کی لاگت سے شروع کیا ہیجس کاکام دن رات جاری رہتا ہے اور اسے دو سالوں میں مکمل کرلیاجائیگا۔

وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق شہر میں تین کالجز بنانے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے گزشتہ روز ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہون نے بتایا ہے کہ تین کالجز میں ایک صدر کاگرلز کالج ہے جس کا ستر فیصد کام مکمل تھا مگر کئی سالوں سے بند پڑا تھا اس کالج کے لئے دو کروڑ روپے ریلوے نے جاری کئے اور پانچ کروڑ پرائم منسٹر کے فنڈز سے جاری کیا۔

(جاری ہے)

دوسراکالج رحیم آباد ریلوئے کی اراضی پربنایاجائے گاجبکہ تیسرا کالج ڈھوک دلال خیابان سرسید میں پانچ کروڑ کی لاگت سے گرلز کالج بنائیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ اپنے حلقہ کی تمام یونین کونسلوں کی گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے پچاس پچاس لاکھ روپے دیئے ہیں جبکہ ضلع کونسل نے ستر ستر لاکھ اور میونسپل کارپوریشن نے ایک ایک کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کیے۔

ایک سال کے اندر پوسٹ گریجویٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلوایا۔انہوں نے بتایا ہے کہ لئی ایکسپریس وے راولپنڈی شہر کاتاریخی منصوبہ ہوگا جسے بی او ٹی کے تحت 80ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا اور منصوبے کی تعمیر کے لئے تین فرموں کی شارٹ لسٹنگ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لئے جیسے ہی جگہ ملے گی تواس منصوبے پربھی کام شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے غازی بروتھا پروجیکٹ پرکام کیا جارہاہے جس پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی جسے پانچ سال میں مکمل کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے روانہ سوملین گیلن پانی راولپنڈی کی عوام کومل سکے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ائیر پورٹ روڈپر ٹریفک حادثات کے باعث کئی قیمتی جانوں کاضیاع ہواجس کی روک تھام کے لئے ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے پیدل چلنے والے افراد کے لئے تین پل تعمیر کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات