جامعہ بلوچستان کے نئے قائم مقام وائس چانسلر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 21 اکتوبر 2019 23:39

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) جامعہ بلوچستان کے نئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انورپانیزئی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے انہیں وائس چانسلر کی نشت پر بٹھاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے نائب وائس چانسلر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر محمد عالم مینگل ، پرووائس چانسلر اکیڈمک ڈاکٹر سعود تاج، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، رجسٹرار ولی الرحمان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نئے وائس چانسلر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے جس کے لئے ایک ٹیم ورک اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون و اشتراک عمل بہت ضروری ہے اور میں گڈ گورننس میرٹ کوسرفہرست رکھتے ہوئے ادارے کو بہتری کی جانب گامزن کروں گا اور تمام مکاتب فکر کے تعاون سے ادارے کو غیر یقینی صورتحال سے نکال کراس کے اصل مقاصد اور مقام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کروں گاکیونکہ یہ ایک مادر علمی درسگاہ ہے جس سے صوبے کے طلبہ کی مستقبل وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

بعدا زاں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان سے ملاقات کی اور مختلف تعلیمی ، تحقیقی، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ طور پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر نے شرکت کی جس میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے مشترکہ طور پر فروغ، آئندہ کے لاء عمل سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے۔