ضرورت پڑی توصدر ٹرمپ ترکی کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں ، امریکی وزیر خارجہ

منگل 22 اکتوبر 2019 12:40

ضرورت پڑی توصدر ٹرمپ ترکی کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں ، امریکی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر ترکی کے خلاف طاقت کے استعمال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی این بی سی گفتگو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن جنگ پر امن کو ترجیح دیتا ہے تاہم اگر فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو صدر ٹرمپ ترکی کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شام کے معاملے پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ شمالی شام میں جنگ بندی کی کچھ معمولی خلاف ورزیوں کے باوجود اس پرعمل درامد کیا جا رہا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے سے ایک دن قبل انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ترکی معاہدے کی پاسداری کرے گا۔ اس لیے وہ ترکی کو مزید پابندیوں کی دھمکی نہیں دینا چاہتے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر ترکی غلطی کا مظاہرہ کرتا ہے تو امریکا اپنی مصنوعات پر محصولات اور پابندیاں عائد کرے گا۔