خیبر پختونخوامیں ڈینگی کے مزید 76 کیس رپورٹ

منگل 22 اکتوبر 2019 14:39

خیبر پختونخوامیں ڈینگی کے مزید 76 کیس رپورٹ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخوامیں ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی کے مزید 76 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ صوبے میںاب تک ڈینگی کیسز کی تعداد پانچ ہزار 939ہوگئی ہیں ‘پشاور میں مزید 33 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیںجس سے پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ ہونے والوں کی کل تعداد دوہزار 373تک پہنچ گئی جبکہ صوابی میں مزید 10 کیس رپورٹ ہونے کے بعد ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 391 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں پانچ ہزار 787مریضوں کوصحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :