Live Updates

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے امید کی شمع روشن کی ہے، گورنر گلگت بلتستان

منگل 22 اکتوبر 2019 16:53

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مرکزی جوائنٹ سیکرٹریز کرنل امان اللہ خان اور مصدق محمود گھمن بھی ملاقات موجود تھے ، سیف اللہ نیازی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،گلگت بلتستان کے عوام تیزی سے تحریک انصاف کے پرچم تلے متحرک ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو انتظامی اور معاشی طور پر بااختیار بنانا کلیدی اہداف میں سے ایک ہے، وزیراعظم کے ویڑن کی روشنی میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ تیار کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخاب میں واضح اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ گور نر گلگت بلتستان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام سیاسی طور پر نہایت باشعور ہیں، گزشتہ ادوار میں جان بوجھ کر گلگت بلتستان کے عوام کو انکے جائز حقوق سے محروم رکھا گیا۔

گور نر گلگت بلتستان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے امید کی شمع روشن کی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہاکہ گلگت بلتستان کو حاصل بیش قیمت قدرتی اور انسانی وسائل کے درست استعمال سے ملکی ترقی میں گلگت بلتستان کا کردار کئی گناہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ راجہ جلال حسین مقپون نے کہاکہ تحریک انصاف انشاء اللہ گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات