یونیورسٹیاں معاشی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت ایچ ای سی کے فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے،چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری
منگل 22 اکتوبر 2019 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر حملے کی انہیں ذاتی طور پر بہت تکلیف ہوئی ہے،کوئی بھی مہذب معاشرہ اس طرح کے واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، یونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کو حکومت کی جانب سے تحفظ ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی، کامسیٹس، بے نظیر اور بحریہ یونیورسٹی میں حالیہ دنوں ہونے والے واقعات پر بھی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں اور اساتذہ کیلئے بنائی گئی گائیڈ لائن پر بھی مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے طالب علم اس طرح تیار کریں جس کے انہیں بہتر نتائج سامنے آئیں ، ہم انڈر گریجویٹ پروگرامز پر بھی نظرثانی کرکے ان کو تین حصوں میں تقسیم کر رہے ہیں جن میں متعلقہ مضمون پر مکمل عبور، عمومی صلاحیت اور عملی صلاحیت شامل ہیں جس کا بنیادی مقصد ڈگری مکمل کرنے کے بعد طلبہ کی استعداد کار کو بڑھانا ہے،اس وقت ملک میں صرف طب کا شعبہ ایسا ہے جس میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہائوس جاب کرائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سی ایس ایس پاس کرنے والوں کی شرح بھی انتہائی کم ہوتی جا رہی ہے، 14 ہزار میں سے 300 سے 400 طالب علم ٹیسٹ پاس کر پاتے ہیں جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ طالب علموں کو ایسی تعلیم دی جائے جو عملی زندگی میں ان کیلئے معاون ہو سکے۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے فیصلہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ اس وقت یونیورسٹیاں معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور کچھ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی بڑی مشکل سے ادا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کامیاب جوان پروگرام ایک اچھا اقدام ہے اس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے بے شمار مواقع میسر آئیں گے، اس سلسلے میں ایچ ای سی کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ مل کر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوک کلبز کو بھی متحرک کر رہے ہیں تاکہ طالب علم معاشرتی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں، اس کے علاوہ یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کو باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا تاکہ اس شعبے میں دلچسپی لینے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کوشش ہے کہ تحقیق کے شعبے کو ایک نئی جہت بخشی جائے اور متعلقہ یونیورسٹیاں ضلعی سطح پر اپنی تحقیق کریں خاص طور پر سماجی، خوراک، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر درپیش چیلنجز پر تحقیق کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایچ ای سی نے بی آئی ایس پی سے ایک معاہدہ کیا ہے جس سے ان کی مالی معاونت ہو سکے گی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.