ٹیکساس میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی،دیوہیکل بگولوں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں

منگل 22 اکتوبر 2019 17:05

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک بننے والے طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے۔دیوہیکل بگولوں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ درخت بھی اکھڑ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سمیت شمالی شہروں میں اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی میٹر بلندی تک طوفانی بگولے دکھائی دیئے ۔دیوہیکل بگولوں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ درخت بھی اکھڑ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :