افغانستان: سیکیورٹی چوکی پر طالبان کا حملہ ،15پولیس اہلکار ہلاک

جوابی کارروائی میں 8جنگجو بھی مارے گئے ، متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ،زخمی ہسپتال منتقل

منگل 22 اکتوبر 2019 21:04

افغانستان: سیکیورٹی چوکی پر طالبان کا حملہ ،15پولیس اہلکار ہلاک
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) افغانستان میں سکیورٹی چوکی پر طالبان کے حملے اور جھڑپوں میں پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ،8جنگجو بھی مارے گئے ، متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی صوبہ قندوز کے ضلع علی آباد میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکیورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جو کئی گھنٹے جاری رہی جس میں پندرہ پولیس اہلکار اور آٹھ جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا