ترک پولیس نے کردوں کے حامی تین میئر گرفتار کرلیے

منگل 22 اکتوبر 2019 21:32

دیار بکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق ترک پولیس نے ایک کرد دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے اور دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے کے شبے میں کردوں کے حمایت یافتہ تین شہروں کے میئرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترک پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین میئروں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

یہ تینوں کایابینار ، بیسمیل اور کوجاکوی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے منتخب میئر ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے دیاربکر کے مستعفی میرمرزا کلی سے بھی پوچھ گچھ شروع کی ہے۔ س*پچھلے اگست میں ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے تعلق رکھنے والے مرزا کلی کو مردین بلدیہ کے میئر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔حکام نے مارچ میں منتخب ہونے والے ان تینوں اہلکاروں پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کی) سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیا تھا ، جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادی ایک "دہشت گرد تنظیم" قرا ردیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :