وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 22 اکتوبر 2019 23:06

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج محمد نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے -وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ صحت کے حکام اور سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ محمد نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولتیں مہیا کی جائیں اورعلاج معالجے کیلئے ان کے ذاتی معالج سے بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ محمد نوازشریف کے ذاتی معالج بھی اس ضمن میں پورا تعاون کریں گے۔