محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے کم ہونا تشویشناک با ت ہے، محمد شہباز شریف

منگل 22 اکتوبر 2019 23:16

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس انتہائی تیزی سے کم ہونا تشویشناک با ت ہے اور اس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوںنے سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی عیاد ت کیلئے آمدکے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت اور علاج معالجے پر مشاورت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک نیچے گر گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ان کے ناک او رمنہ سے بلیڈنگ نہیں ہوئی ،ہمیں اورڈاکٹرزکو اس بات کی سخت تشویش ہے کہ پلیٹ لیٹس صرف15ہزارکی سطح پر آ گئے جو معمول کے مطابق ڈیڑھ سے چار لاکھ کے درمیان ہوتے ہیں ۔