خیبرپختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
فخرز مان نے ناقابل شکست 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،خوشدل شاہ کی دھواں دھار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا
منگل 22 اکتوبر 2019 23:23
(جاری ہے)
56 رنز پرابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
دونوں کے درمیان 111 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ اوپنر بابراعظم نے 56گیندوں پر 83 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔عمراکمل نی37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے عرفان اللہ شاہ اور محمد محسن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔178 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کیابتدائی 2 کھلاڑی بھی 48 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جس کے بعد فخر زمان اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت کے لیی62قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والینوجوان بلے باز خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 26 گیندوں پر برق رفتار 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔ 54 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز اسکور کرنے والے فخر زمان خیبرپختونخوا کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 2 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ، ظفر گوہر اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی،میچ میں ناکامی کے باعث سنٹرل پنجاب کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.