سعودی عرب میں ’ونٹر ونڈر لینڈ‘ کا افتتاح کر دیا گیا

ریاض سیزن کے تحت اس تفریحی پارک میں 42مختلف قسم کے گیمز کی سہولت دستیاب ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 10:58

سعودی عرب میں ’ونٹر ونڈر لینڈ‘ کا افتتاح کر دیا گیا
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء) سعودی عرب میں ریاض سیزن زور و شور سے جاری ہے۔ اب تک پندرہ لاکھ سے زائد لوگ اس 70 روزہ سیزن کے دوران یہاں آ کر مختلف قسم کی تفریحات سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔ تاہم سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ریاض سیزن کے تحت’ ونٹر ونڈر لینڈ‘ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلا پارک ہے۔

سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق ’ ونٹر ونڈر لینڈ‘ میں 42 قِسم کی مختلف گیمز کی سہولت دی گئی ہے۔ جن سے ہر عمر اور ذوق کے لوگ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ’ ونٹر ونڈر لینڈ‘ میں ہر روز رات ساڑھے 9 بجے شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہاں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے اسکیٹنگ ایریا کی بھی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر گیمز سٹی، تھیٹر شو، مارول ورلڈ اور سنو پارک جیسی منفرد تفریح بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس پارک میں ’لونا سینما‘ کی بڑے سائز کی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جس پر تازہ ترین فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ فلم بینی کے شائقین کھُلے میدان میں یہاں رکھی کُرسیوں اور بنچوں پر بیٹھ کر فلموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی ذہنی آزمائش کے لیے ’بوجھو تو جانیں“ پروگرام بھی رکھا گیا ہے جس میں وہاں پر موجود شائقین سے مختلف پہیلیاں پُوچھ کر اُن کا فوری جواب لیا جائے گا۔ اور ایک خاص چیز یہ کہ یہاں اسپین کے مشہور کلب ریئل میڈرڈ کی نمائش بھی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے یہاں ایک فرضی گیم گراؤنڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریئل میڈرڈ کے لوگو والا لباس اور اس کلب کی جانب سے حاصل کیے گئے یادگاری ایوارڈ بھی شائقین کے نظارے لیے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :