اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت چھ نومبر تک ملتوی

وکیل صفائی طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہو سکے ،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:49

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت چھ نومبر تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت چھ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔ ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان سعید احمد، منصور رضا، نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی قاضی مصباح تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح کرنا تھی۔وکیل صفائی طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے ،عدالت نے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی،آئندہ سماعت پر وکیل صفائی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح جاری رکھیں گے ۔گذشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کے خلاف تفتیش مکمل ہونے کا خط احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔