ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد کرایا جائے، اختربٹ

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر محمد اختربٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم اورچیئرمین نیب حکومت کی طرف سے واضح ہدایات کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے احکامات پر عملدرآمد کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں نہ صرف ادویات کی خودمصنوعی طورپر قلت پیدا کرتی ہیں بلکہ اپنی چند ادویات کے سٹاف کو جبراً فروخت کراتی ہیں اگر ایسا نہ کیا جائے تو یہ بڑی بڑی کمپنیاں جان بچانے والی اورزیادہ فروخت ہونے والی ادویات دینے سے انکاری ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اپنے فرائض صحیح ادا نہیں کررہی جس کی وجہ سے بڑی کمپنیوں نے اپنی ادویات کی قیمتوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کرعوام کاخون چوسنا شروع کیا ہوا ہے۔ یہ کمپنیاں عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہیں اور اس سلسلے میں ذمہ دار ادارے بھی اپنی آنکھیں بند کرکے عوام کی نظروں میں حکومت کوبرا بنارہے ہیں۔