Live Updates

منی لانڈرنگ کیس،مریم نواز کی ضمانت کیلئے درخواست، پراسیکیوٹر نیب کو 30 اکتوبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:38

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنماء و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر پراسیکیوٹر نیب کو 30 اکتوبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی استفسار پر ان کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز چوہدری شوگرملز کے صرف ایک ہی کیس میں گرفتار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کیس میں نیب مداخلت کرنے کا مجاز نہیں۔ ایس ای سی پی نے نیب کو ریفرنس یا کارروائی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا۔ منی لانڈرنگ کا کیس بے بنیاد ہے۔پانامہ لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔ پراسیکیوٹر نیب نے جواب داخل کرانے کی مہلت طلب کی۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کو 30 اکتوبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کردی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات