شامی شہری کی اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر خود سوزی کی کوشش

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:43

جنیوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) شام کے شہری نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مرکزی دفتر کے باہر خود کو آگ لگا لی، جنیوا پولیس کے ترجمان سلواین گیلوم جنٹیل نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح 8 بجے یورپی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مرکزی دفتر کے باہر پیش آیا ، شامی شہری کی عمر 31 سال ہے، پولیس نے فوری کاروائی کر کے زخمی شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لوزان کے ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔