مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میں داخلہ کے امیدواران کو دو دن میں فیس جمع کروانے کی ہدایت

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:24

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواران کو داخلہ حاصل کرنے کے لئے دو دن کے اندر فیس جمع کروانی چاہئے سیلف فنانس پر داخلہ کی یہ آخری توسیح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ مہران کے داخلہ ٹیسٹ میں جن امیدواران نے 40 یا 40 سے زائد نمبر حاصل کئے تھے ، وہ ڈائریکٹر فنانس کے نام سے ڈمانڈ ڈرافٹ بینک سے بنوا کر جامعہ مہران کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دفتر میں جمع کروائیں سیلف فنانس پر جن شعباجات میں داخلے کے لئے نشستیں خالی ہیں ان کی تفصیلات جامعہ مہران کے ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔