وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک کی ملاقات،

دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:03

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے ملاقات کی۔ بدھ کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ جی ایس پی پلس اور یورپی منڈیوں تک بہترین رسائی پر جرمنی کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، کاروباری افراد کے مابین روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ جرمن کمپنیوں کو خصوصی معاشی زونز میں سرمایہ کاری کرکے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے جرمن کمپنیوں کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد جرمن کاروباری افراد کا وفد پاکستان لائیں گے۔