Live Updates

نواز شریف اور آصف علی زرداری کو علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سابق وزیر اعظم اور سابق صدر کو پاکستان میں ان کی چوائس کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے تیار ہے لیکن نواز شریف علاج کیلئے بیرون ممالک جانا چاہتے ہیں جس کی انہیں اجازت دیناعدالت کا کام ہے کہ موجودہ حکومت کا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نرم دل کے مالک ہیں اور انہوں نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی سابقہ حکومت ایک بھی معیاری ہسپتال تعمیر نہیں کر سکی جہاں پر ان کے قائد علاج کرا سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو جمعیت علمائے اسلام ف کے تمام تحفظات اور مسائل حل کرنے کیلئے بات چیت کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت مظاہرین سے جمہوری انداز میں نمٹے گی لیکن اگر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات