راجن پور،خواجہ فرید فائونڈیشن کے زیر اہتمام کوٹ مٹھن میں تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر

جمعہ 25 اکتوبر 2019 15:55

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) خواجہ فرید فائونڈیشن رجسٹرڈ ضلع راجن پور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے "اے پی پی" کو بتایا کہ خواجہ فرید فائونڈیشن کے زیر اہتمام کوٹ مٹھن میں 3 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔فری آئی کیمپ میں 694 مریضوں کے آپریشن ہوئے، لینز ڈالے گئے، دوائیں دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ اپریل 2019 اور ماہ اکتوبر 2019کے کیمپوں میں سرجری کی کل تعداد 1100 سے زائد ہو گئی ہے۔ہمارے وسیب کے 1100 خاندانوں کو اپنے بزرگوں کے آپریشن کے لئے کوئی تردد نہیں کرنا پڑا. یہ خدمت مکمل طور پر بلا معاوضہ تھی. کسی طرح کے کوئی اخراجات نہیں ہوئے۔ مریضوں کے کیمپ میں قیام کے دوران ان کو اور ان کے ساتھ آئے لواحقین کو فریدی لنگر بھی دیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک سال کے دوران لگائے گئے کیمپس میں 1100 افراد کے فری آپریشن، گوڈ کوالٹی لینز، میڈیسن، فری رہائش اور ااچھا کھانہ دیا گیا۔ اور کسی بھی مد میں کوئی چارجز نہیں لیئے گئے۔ 1100 افراد کے آپریشنز، لینز، ادویات پر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے، جبکہ آئی سپیشلسٹس اور انکی ٹیم کراچی سے یہاں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رح کے ویڑن انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہوکر ایسے اقدامات عملی صورت میں کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :