روس کے 300 فوجی پولیس اہلکار شام پہنچ گئے

جمعہ 25 اکتوبر 2019 20:17

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2019ء) ترکی سے متصل شامی سرحد سے باغیوں کو ہٹانے میں تعاون دینے کے لئے تین سو روسی فوجی پولیس اور اہلکار شام پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خصوصی مہم کے لئے تقریباً تین سو فوجی اہلکار شام پہنچ چکے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی پولیس اہلکار لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے قانون و انتظام برقرار رکھنے ، متعلقہ علاقوں میں گشت کرنے اور لڑاکوں کو شام ، ترکی سرحدی علاقے سے 30 کلومیٹر پیچھے ہٹانے میں تعاون دیں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :