بگڑے ہوئے معاشی صورت حال کو بہتر ہونے میں وقت لگتا ہے ،نصیب اللہ مری

منگل 29 اکتوبر 2019 19:20

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری گزشتہ روز اپنے ضلعی آفس کوہلو میں کھلی کہچری کا انعقاد کیا ہے جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے صوبائی وزیر صحت نے ڈی سی عبداللہ کھوسہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ پریس کلب کا دورہ بھی کیا اور صحافیوں سے ملے ہیں اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی ہوسکے پی ٹی آئی کی ویزن لوگوں کو روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ متواسط طبقے کے لوگ ترقی کرسکیں ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے ایک بگڑے ہوئے معاشی صورت حال کو بہتر ہونے میں وقت لگتا ہے صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے لئے کے اقدامات کررہی ہے آزاد میڈیا جمہوریت کا حسن ہے کسی بھی علاقے کی ترقی میں میڈیا کا بڑا کردار ہوتا ہے کوہلو پر یس کلب کے صحافیوں نے مشکل اور خراب حالات کے باجود اپنے کام کو جاری رکھ کر بہادری کا ثبوت دیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ضلع کے صحافیوں کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروںگا آزاد ی صحافت پر یقین رکھتا ہوں صحافیوں کے ذریعے حلقے میں عوام کے کئی مسائل مجھ تک پہنچتے ہیں جن پر نوٹس لیکرحل کرتا ہوں صحافی بلا رنگ نسل اور تعصب کے مثبت صحافت کو فروغ دیںپریس کلب کیلئے ایک کانفرنس ہال کی تعمیر اور ممبران کو لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کرتا ہوں اس موقع پر پی اے منسٹر یاسر بلوچ ،دوست علی مری، حاجی عبدالرحمٰن کنگرانی مری ،یوسف بلوچ، زیب دار مری، طاہر مری ،مجیب الرحمٰن مری،سید ناظم شاہ ،احمد نواز مری، عبدالقیوم و دیگر ضلعی آفیسران اور صحافی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :