Live Updates

قومی ہیرو ریسلر انعام بٹ کو وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پذیرائی نہ مل سکی

پی او اے نے کھیلوں کا سفیر مقرر کر دیا، صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف بھی انعام بٹ کی حوصلہ افزائی کریں، کھیلوں کے حلقے

بدھ 30 اکتوبر 2019 17:09

قومی ہیرو ریسلر انعام بٹ کو وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پذیرائی نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2019ء) قومی ہیرو اور ورلڈ چمپئن ریسلر انعام بٹ کو وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پذیرائی نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر سید عارف حسن نے قومی ہیرو کو کھیلوں کا سفیر مقرر کرنے سمیت ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر قومی ریسلر کی حوصلہ افزائی کیلئے کوئی تقریب منعقد نہیں کی جا سکی جبکہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی انعام بٹ کو مدعو کرکے قومی ہیرو کی حوصلہ افزائی کرنے میں ناکام رہی، کھیلوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی ہے کہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنیوالے قومی ہیرو انعام بٹ کو مدعو کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ دیگر کھلاڑی بھی انعام بٹ کی طرح پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات