پھل کی مکھی ترشادہ باغات کا بہت خطرناک کیڑاہے،ترجمان محکمہ زراعت

پیر 4 نومبر 2019 16:35

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ پھل کی مکھی ترشادہ باغات کا بہت خطرناک کیڑاہے ‘یہ پھل کو بہت نقصان پہنچاتی ہے‘ ترشادہ پھلوں کی بہترپیداوار حاصل کرنے کے لئے انہیں نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانا بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھل کی نرمکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے فیرومون (میتھائل یوجینال) استعمال کیاجاتاہے جو اس کیلئے بے حد کشش رکھتاہے ‘پھل کی مکھی کے خاتمے کے لئے باغ کی صفائی انتہائی ضروری ہے لہذا باغبان گرے ہوئے پھلوں کو اکٹھا کرکے 4سے 5فٹ گہرے گڑھے میں ڈال کر مٹی سے بند کردیں یاپھر ان گرے ہوئے پھلوں کو اکٹھا کرکے کسی پکی سڑک یاسخت زمین جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو وہاں بکھیردیں۔

متعلقہ عنوان :