Live Updates

ویلڈن! آپ نے کام کر دکھایا، فروری، مارچ تک آپ کو "اہم ذمے داری" مل جائے گی

شہباز شریف کو خوشخبری سنا دی گئی ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، یہ خوشخبری مریم نواز کیلئے بری خبر بن سکتی ہے: سینئر صحافی کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی پیر 4 نومبر 2019 23:48

ویلڈن! آپ نے کام کر دکھایا، فروری، مارچ تک آپ کو "اہم ذمے داری" مل جائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2019ء) ویلڈن! آپ نے کام کر دکھایا، فروری، مارچ تک آپ کو "اہم ذمے داری" مل جائے گی، سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو خوشخبری سنا دی گئی ہے، حالات بدلتے رہتے ہیں، یہ خوشخبری مریم نواز کیلئے بری خبر بن سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔

عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو خوشخبری سنائی گئی ہے اور انہوں بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ویلڈن۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جب آپ 4 گھنٹے کا سفر 40 گھنٹے میں طے کریں گے، تو پھر آپ کو اچھی خبر ملنے کی ہی امید ہوتی ہے۔ شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ ان کو فروری یا مارچ کے مہینے تک اپم ذمے داری مل جائے گی۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ یہ واضح نہیں کہ شہباز شریف کو کس قسم کی ذمے داری ملے گی، تاہم سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کے وقت اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو ناکام بنانے میں کافی اہم کردار ادا کیا۔ کچھ حلقے شہباز شریف سے کافی خوش ہیں اور سابق وزیر اعلی پنجاب کو جلد بڑی خوشخبری سنائی جا سکتی ہے۔ تاہم شہباز شریف کیلئے یہ خوشخبری شریف خاندان میں دراڑ ڈالنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ شہباز شریف کو جو خوشخبری سنائی جا سکتی ہے وہ خوشخبری ممکنہ طور پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے بہت بری خبر ثابت ہو سکتی ہے ۔

 اس تمام صورتحال کے حوالے سے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں واضح ہو گا کہ مسلم لیگ ن کس کے کنٹرول میں ہوگی۔ اب تک تو شہباز شریف نے پارٹی کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہے، تاہم مریم نواز کی رہائی کے بعد ن لیگ کی باگ دوڑ کس کے ہاتھ میں ہوگی، جلد یہ واضح ہو جائے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات