Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

منگل 5 نومبر 2019 14:17

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر کی اپ گریڈیشن تزئین اور آرائش کے کام کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ صحت کے شعبے میں ایک نہ دور کا آغاز کیا جا رہا ہے،ملک میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے پہلا تاریخی قدم ہے۔

انہوںنے کہاکہ شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ایک لارجر ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم کا حصہ ہوگا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ہفتے پہلے ماڈل کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات